9 مارچ، 2021، 6:25 AM

پاکستان میں پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا

پاکستان میں پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا

پاکستان میں پی ڈی ایم نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے  مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، ساجد میر، میاں افتخارحسین، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی،  وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹ کے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

News ID 1905584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha